ممبئی…۔جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی آنے والی نئی ایکشن فلم ’’ ہیروپنتی ‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ “دی پپی سونگ” کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں ٹائیگر شیروف ریتک روشن کی طرح اپنی ڈانس کی صلاحیتیں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار صابر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گھومتی ہے دو پیار کے متوالوں کے درمیان جو زمانے کی لگائی گئی پابندیوں کو ماننے سے انکاری ہیں اور اپنے پیار کو پانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایکشن اور رومینس سے بھر پور اس فلم کو دنیا بھر میں 23 مئی کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔کریتی سنون اور ٹائیگر شروف کی پہلی فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ کے دوسرے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ جس کے پہلے گانے ’’ویسل راجہ‘‘ کو مداحوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی گانے کی کامیابی کے لیے ریکارڈ بنائے، اب فلم کا دوسرا گانے ’’آ رات بھر‘‘ کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ اس گانے میں فلم کے مرکزی کردار اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ کریتی سنون رقص کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ گانے کو گلوکار ارجیت سنگھ اور شریا گھوشال نے گایا ہے۔ فلم کی ہدایات صابر خان نے دی ہے۔ فلم 23 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی جیکی شروف کے 24 سالہ بیٹے ٹائیگرشروف کا کہنا ہے کہ میرے چہرے کی بناوٹ سے بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ہم جنس پرست ہوں حالانکہ میرے ہونٹ قدرتی گلابی ہیں لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ میں لپ اسٹک لگاتا ہوں جب کہ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ میں لڑکی لگتا ہوں اور میرے ڈانس کرنے کا اسٹائل بھی خواتین جیسا ہے، ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی ان باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا بلکہ ان کی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں.ٹیگور شروف نے کہا کہ وہ اپنے والد کی فلم ’’ ٹائیگر’’ کے ری میک میں کبھی کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ والد کا نام استعمال کرنے کے بجائے اپنی اداکاری کے ذریعے نام پیدا کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی 2 مرتبہ قومی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ’’ پرندہ ’’ بے حد پسند ہے اور اگر اس فلم کے ری میک میں کام کا موقع ملا تو وہ اپنے والد کا کردار ضرو ادا کریں گے۔ٹیگورکا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں رتک روشن سے کافی متاثر ہیں کیوں کہ وہ ایک مکمل ہیرو اورسپراسٹار ہیں اگر ان کے ڈانس پر نظر ڈالی جائے تو اس میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔