اپنی پچھلی فلمی ہیروپنتی سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کیرتی سینن اور جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے دوران کافی نزدیکیاںتھیں اور ان کے درمیان افیئر کی باتیں بھی بحث کا موضوع بنی تھیں۔ لیکن بعد میں اس میں کوئی سچائی نہیں پائی گئی۔ ویسے تو ہیروپنتی کیرتی سینن اور ٹائیگر شراف دونوں کی ڈیبو فلم تھی۔ لیکن یہ ٹائیگر کے لئے
کم کیرتی کے لئے زیادہ سودمند ثابت ہوئی۔ کیونکہ حال ہی میں انہیں دو ہزارچودہ کا بیسٹ شروعات(ہیروئن) کے لئے بگ اسٹار انٹرٹین منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ فلم ہٹ رہی تھی اور اس میں کیرتی کے کام کو ناظرین نے کافی پسند بھی کیا تھا۔ جبکہ ہیروپنتی کا چرچا کیرتی سے زیادہ ٹائیگر شراف کو لے کر کیا گیا تھا۔
ٹائیگر کے بحث کے مارکیٹ میں کیرتی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔ یہ انعام پاکر کیرتی سینن اپنے آپ کو بہت خوش محسوس کر رہی ہیں۔ اس کا اثر انہیں آگے ضرور ملے گا۔ ہیروپنتی میں ان کے بااثر رول اور اسکرین پر خوبصورت نظر آنے کا نتیجہ یہ ملا کہ وہ اکشے کمار اور شاہد کپور جیسے ہیرو کی ہیروئین بن گئی ہیں۔ اس سال دو ہزار پندرہ میں وہ فلم سنگ ان بلنگ میں اکشے کمار اور فرض میں شاہد کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اتنا ہی نہیں ہیروپنتی کی کامیابی اور اس ایوارڈ کے ملنے سے ان کے لئے ایک نیا راستہ کھل جائے گا جس پر ان کے لئے آگے بڑھنے بہت آسان ہوگا۔ اس طرح ہیروپنتی کے ذریعہ کیرتی سینن ٹائیگر شراف پر بھاری پڑ گئی ہیں۔