نئی دہلی(بھاشا)ٹاٹاموٹرس اور رینوانڈیا آئندہ ماہ سے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا امکان تلاش کررہی ہےں تاکہ بڑھتی پیداواریت اورخام مال کی لاگت کی تلافی کی جاسکے ۔ٹاٹاموٹرس اپنے کامرشیل گاڑیوں کی قیمت میں تقریبا ایک فیصد کا اضافہ کرنے پر غورکررہی ہے جبکہ رینو دام میں کتنا اضافہ کرے گی اس پر فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے ۔ ٹاٹا موٹرس کے ایک ترجمان نے بتاےا کہ ہم اونچی لاگت کے سبب کامرشیل گاڑیوں کے دام ایک فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔کمپنی اپنی مسافرگاڑیوں کی قیمت میں ایک دوفیصد کے اضافے کا امکان پہلے ہی ظاہر کرچکی ہے۔ رینو نے کہا کہ کمپنی قیمت بڑھانے کا امکان تلاش کررہی ہے کیوںکہ پیدواری لاگت کافی بڑھ گئی ہے۔