ممبئی (وارتا)توانائی میدان کی ٹاٹا گروپ کی کمپنی ٹاٹاپاورنے ملک میں پہلی بار ایسٹروالاٹرانسفارمر تیارکیاہے جس میں آگ لگنے کاخطرہ نہیں ہوگا ۔کمپنی نے بتایاہے کہ اسمیں قدرتی ایسٹربھراگیاہے جس سے ایک جانب توٹرانسفارمر کی صلاحیت میں اضافہ ہواہے جب کہ دوسری جانب اس میں آگ لگنے کاخطرہ بھی نہیں ہے ایسٹر۳۵۰ڈکری سیلسیس درجہ حرار ت پر جلتاہے اب تک ملک میں معدنیاتی تیل والے ٹرانسفارمروں کااستعمال ہوتاہے ۔جس میں درجہ حرارت بہت زی
ادہ بڑھ جانے پر آگ لگنے کاخطرہ رہتاہے۔ ایسٹروالے ٹرانسفارمر ۳۳۱۱ کیوی صلاحیت میں ۲۰ ایم وی اے کے بنائے گئے ہیں ۔ یہ روایتی ٹرانسفارمروں کے مقابلے ہجم میں بھی چھوٹے ہیں ۔ ٹاٹاپاورنے بتایا کہ ایسٹر کاربن سے پاک ہوتاہے زہریلانہیں ہوتااور پانی یہ مٹی کوبھی نقصان نہیں پہونچاتاہے یہ کیمیاوی طورپرآسانی سے تحلیل ہوجاتاہے۔ اس لئے ایسٹرٹرانسفارمرماحولیات کے لئے ہرطرح سے بہترہیں ۔