نئی دہلی (بھاشا)جاپان کی مواصلاتی کمپنی این ٹی ٹی ڈوکومو انک نے آج کہا کہ وہ ٹاٹا گروپ کے ساتھ خسارہ میں چل رہے مواصلاتی شعبہ کے مشترکہ صنعت میں اپنی ۲۶ فیصد حصہ داری بیچ کر باہر نکلے گی ۔ مواصلاتی صارفین کی تعداد کے لحاظ سے جاپان کی سب سے بڑی موبائل فون سروس والی یہ کمپنی ، ٹاٹا ٹیلی سروسیز ، میں اپنی مکمل ۵ء۲۶ فیصد حصہ داری بیچنا چاہتی ہے ۔ اس نے یہ حصہ دار ری ۲۰۰۹ او ر ۲۰۱۱ میں ۷ء ۲۶۶ ارب این (۶۱ء۲)ارب ڈالر میں خریدی تھی۔ٹاٹا گروپ کے ذریعہ یہ حصہ خریدے جانے کا امکان ہے ۔ڈوکومو نے ایک پریس اعلانیہ جاری کر کے کہا کہ ان کے بورڈ آف ڈائیرکٹر نے ٹاٹا ٹیلی سرویسز میں مکمل حصہ داری (۹ء۱۲۴کروڑ شئیر یا قریب ۵ء۲۶فیصد حصہ داری )بیچنے کے متابادل کا استعمال کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ڈوکومو ، ٹاٹا ٹیلی سرویسز اور ٹاٹاسنس کے درمیان مارچ ۲۰۰۹ میںہوئے سمجھوتے کے تحت
جاپانی کے کپنی کے پاس یہ حق ہے کہ اگر ٹی ٹی ایس ایل کار کردگی کے لئے مقررہ اہداف حاصل کرنے میںناکام رہتی ہے تو اس کی ٹاٹاٹیلی سرویسز لمیٹیڈ کی حصہ داری کو تحویل قیمت کے ۵۰ فیصد جو کہ ۵ء۷۲ارب روپے بیٹھتی ہے یا (۵ء۱۲۵ارب این)پر یا پھر مناسب بازار قیمت جو بھی زیادہ ہوگا پر خریدا جائے ۔
کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی ایس ایل اگر ۱۳ مارچ ۲۰۱۴ کے اختتام تک کام کاج کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے میںناکام رہتی ہے تو ڈوکومو کی سمجھوتوںمیںدرج اپنے حق کے استعمال جون ۲۰۱۴ سے پہلے کرنے کی اسکیم ہے ۔ ڈوکومو کی اسکیم ٹی ٹی ایس ایل میں اپنے شئیروں کے فروخت سمجھوتے کے مطابق کر نے کا منصوبہ ہے ۔