نئی دہلی ؛ ٹاٹا اسٹیل اپنے اُڑیسہ کے کلنگ نگر پلانٹ میں پہلے مرحلے کو آئندہ مالی برس میں شروع کرے گی۔ اس پروجیکٹ میں کمپنی نے اب تک ۲۲ہزار کروڑ روپئے کا سرمایہ لگایا ہے اُڑیسہ کے کلنگ نگر پروجیکٹ میں ۳۰ -۳۰ لاکھ ٹن کے دو ماڈیولس قائم کئے جا رہے ہیں یہاں ہائی اینڈ فلیٹ مصنوعات اسٹیل کی چادر وغیرہ تیار کی جائیں گی۔ ٹاٹا اسٹیل کے منیجنگ ڈائرکٹر ٹی وی نریندرن نے بتایا کہ ہم نے کچھ سہولیات کا آغاز پہلے ہی شروع کر دیا ہے آئندہ کچھ مہینوں میں ایک کے بعد ایک تمام سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ ہمارا ہدف آئندہ مالی برس ہے اور ہم اس پر قائم ہیں۔ نریندرن نے کہا کہ کمپنی نے ابھی تک اس نئے پروجیکٹ پر ۲۲ ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ اس پلانٹ کا پہلا مرحلہ مجموعی طور پر ۲۵ ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے کوک اوون سے گذشتہ ماہ کوک پیدا وار شروع ہوگئی۔ یہ پروجیکٹ ملک میں کسی ایک جگہ پر سب سے بڑا گین فیلڈ پروجیکٹ ہے۔ اس کے پہلے مرحلے کی صلاحیت ۳۰ لاکھ ٹن سالانہ ہوگی۔