دوحہ(بھاشا) ہندوستان کی نئی شہری ہوابازی کمپنی ٹاٹا۔ ایس آئی اے ایئر لائنس اس سال سردی کے موسم میں پروازیں شروع کر نے کی تیاری میں ہے اور اس کے لیے سنگاپور کی ایک کمپنی سے کم سے کم ۲۰ ایئر بس پٹے پر لے گی۔ کمپنی کو ابھی پرواز کی منظوری نہیں ملی ہے۔ بی او سی ایویئیشن لمیٹیڈ کی سرمایہ کار رابطہ شعبے کی سربراہ کلیر لیواو نے آئی اے ٹی اے کے سالانہ عام جلسے کے موقع پر کہا کہ ٹاٹا۔ ایس آئی اے نے ہم سے ۲۰ ؍ایئر بس اے۔۳۲۰؍پٹے پر لینے کا آرڈر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جہازوں کی فراہمی اس سال تیسری سہ ماہی (ستمبر۔ اکتوبر) سے شروع ہوگی۔ بی او ایس ایویئیشن نے فی الحال ۲ ہندوستانی کمپنیوں جیٹ ایئر ویز اور اسپائس جیٹ کو کئی جہاز پٹے پر دیئے ہیں۔ مکمل خدمات فراہم کرنے والی ٹاٹا۔ ایس آئی اے ، ٹاٹا سنس اور سنگاپور ایئر لائنس کا ۴۹: ۵۱ کے تناسب والی مشتر کہ صنعت ہے۔ کمپنی نے اپریل میں پرواز لائسنس کے لیے درخواست دی ہے۔ اس پرمٹ کے حاصل ہوجانے پر ملک میں ہوائی نقل وحمل خدمات فراہم کرنے کے لیے شیڈیول فراہم کیا جائے گا۔
شہری ہوابازی کمپنی ۲۰۰۔۳۲۰ جہاز اور ۲۰۰۔۳۲۰ اے (نیو) کا استعمال کرے گی اور اس نے
ستمبر تک کاروبار شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمپنی نے دہلی کو اپنا مرکز بنانے اور کارو بار کے پہلے سال یہاں سے ممبئی ، گوا،پٹنہ، چندی گڑھ، سری نگر، حیدر آباد اور بنگلور کے لیے پرواز شروع کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔
شروعات میں کمپنی نے ممبئی کے لیے ایک دن میں دو پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے ایک پرواز گوا تک کے لئے ہوگی ابتدائی مرحلے میں ہر دن دو پروازیں بنگلور ، احمد آباد اور حیدر آباد کے لئے شروع کی جائے گی۔ ٹاٹا ایس آئی اے نے بڑے شہروں کے لیے سری نگر،پٹنہ، چندی گڑھ اور جموں کو بھی جوڑ نے کی پیش کش کی ہے اس کے علاوہ چنئی ، پونے، لکھنؤ، وارانسی، جے پور ، کولکاتہ ، امرتسر کر بھی جوڑنے کا بھی منصوبہ ہے۔