ممبئی (وارتا) جیٹ ایئر وایز نے ٹاٹا سنگاپور ایئر ویز اور ایئر انڈیا ایشیا انڈیا کی سستی فضائی خدمات سے خطرے کی بات کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایئرلائنس کا ہندوستانی بازار میں استقبال کرتی ہے۔ اس سے مقابلے میں اور تیزی آئے گی جیت ایئر ویز کے صدر نریش گویل نے کل رات یہاں ایک تقریب میں نامہ نگاروںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے بازار میں ان کے آنے سے ہم سستی نہیں دیکھا سکیں گے۔مقابلہ ہونا اچھی بات ہے۔
میں ٹاٹا سنگاپور ایئر ویز اور ایئر ایشیا انڈیا کا ہندوستانی گھریلو بازار میں استقبال کرتا ہوں۔مسٹر گویل نے ان اندیشوں کو بھی خارج کردیا کہ کمپنی اپنے جیٹ لائیٹ برانڈ کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔ سستی فضائی ٹکٹوں کے چلینج کے بارے میں سوال کئے جانے پر مسٹر گویل نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہاں لاگت میں کمی کی جاسکتی ہے۔ لیکن اتنا طے ہے کہ معیار اور تحفظات کے معاملے میںکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ہم اپنے صارفین سے ان کے پیسے کے بدلے اچھی خدمت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔