ممبئی (بھاشا) سرمایہ بازار کی نگراں تنظیم سیبی نے بارہ سال سے زیادہ پورنے ایک معاملے میں ٹاٹا فائنینس کے ایم ڈی دلیپ پنڈسے کو انفوسس اور قبل کی ٹلکو سمیت چار کمپنی کے شیئروں میں غیر قانونی کاروبار کرنے کا قصور وار پایا ہے۔سیبی کے تازہ تارین احکام کے تحت پینڈسے پرسرمایہ بازار میں کاروبار کرنے پر دو سال کے لئے پابندی لگادی گئی ہے۔ سیبی کے یہ حکم برسوں کی جانچ اور سیبی کے ذریعہ جاری مختلف احکامات اور اس درمیان تمسکات اپیلی اتھارٹی کی ہدایات کے بعد جاری ہوا ہے۔ نیا احکام کل جاری ہوا اوریہ فوری طور پر موثر ہوگیا۔ سیبی نے کہا کہ نئی ہدایات نافذ کرتے ہوئے پنڈسے پر پہلے سے عائد پابندی (قبل کے حکم کے مطابق ۲۴ دسمبر ۲۰۱۲ سے پابندی نافذ) کے دوران گزر گئی مدت کو بھی شامل کیا جائے گ
ا۔ کمپنی کے ایک معاون کو ’مارک ٹو مارکیٹ‘ کے معاملے میں ہوئے بھاری نقصان کے بعد پنڈسے اور ٹاٹا گروپ کے درمیان تنازعہ ہوگیا۔ پنڈسے کو اس کے بعد ۲۰۰۱ میں ٹاٹا فائنینس کے مالیاتی سربراہ کے عہدے سے ہٹالیا گیا۔ کمپنی کے ذریعہ ان پر ایک مجرمانہ معاملہ بھی درج کیا گیا تھا۔ پنڈسے نے دھوکہ دہی سمیت تمام الزامات کو خارج کیا لیکن انہیں کچھ وقت جیل میں بھی گزارنا پڑا تھا۔ تمسکات اپیلی اتھارٹی کے ذریعہ پنڈسے کے خلاف سرمایہ بازار کی نگراں تنظیم کے ۲۰۱۲ کے حکم کو پلٹنے کے بعد سیبی نے تازہ احکام جاری کیا ہے۔ اتھارٹی نے سیبی سے جلد از جلد اور کسی بھی صورت میں ۶ ماہ کے اندر ضابطہ کے مطابق نیا حکم جاری کرنے کیلئے کہا تھا۔ سیبی نے کہا کہ اس نے ٹاٹا فائنینس سے پنڈسے کے بارے میں اکتوبر ۲۰۱۲میں اپنی جانچ شروع کی۔ کمپنی نے کہا تھا کہ پنڈسے ہماچل فیوچرسٹک کمیونیکیشنس لمیٹیڈ( ایچ ایف سی ایل)، ٹاٹا انجینئرنگ اینڈ لوکو موٹیوکمپنی لمیٹیڈ(اب ٹاٹا موٹرس)، انفوسس اور سافٹوئر سلوشنس انڈیالمیٹیڈ کے شیئروں کو غیر قانونی طریقہ سے وعدہ کاروبار کررہے ہیں۔سیبی کے مطابق یہ غیر قانونی کاروبار پنڈسے نے دو بروکر جھن جھن والا اسٹاک بروکر پراوئیوٹ لمیٹیڈ اور پترک اسٹاک ویزن کے ساتھ مل کر اور انشاء اللہ انوسٹمنٹ کی جانب سے کیا گیاتھا۔ جس میں ٹاٹا فائنینس کی معاون نشکلپ انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈنگ کی قابل ذکر حصہ داری تھی۔