نئی دہلی (وارتا)گاڑی بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا مو ٹر س لمیٹیڈ نے آج نئی ہیچ بیک کا بولٹ اور انٹری لیول سیڈان جیسٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ۔کمپنی کے مسافر گاڑی اکائی کے صدر رنجیت یادو نے یہاں ان نئی کاروں کو پیش کرنے بعد صحافیوں سے کہاکہ یہ کاریں رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہندوستانی بازار میں پیش کی جائیگی ۔اور اس کے بعد انہیں بین الاقوامی بازار میں پیش کرنے کا منصو بہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی کے پونے کاوینٹری ،بر طانیہ اور ٹورن ،اٹلی ،واقع ڈیزائن اسٹوڈیومیں ان کاروں کو مشترکہ طور سے ڈیزائن کیا گیاہے ۔انہوںنے بتایا کہ نئی کار ویسٹا ایکس وین پلیٹ فار م کے جدید اڈیشن پر بنائی گئی ہے ۔اور یہ بین الاقوامی کاریں ہیں ۔یہ کاریں ۲ء ۱لیٹر پٹرول انجن ،ریووٹرون کے ساتھ ہی نئی جدید اے بی ایس کے ساتھ پیش کی گئی ہے ۔ان کاروں میں ہرمن افکوٹ مینٹ سسٹم نئی نیویگیشن اینڈ لو کیشن سرویس ٹچ اس
کرین میوزیک ویڈیواور آڈیو سسٹم کے ساتھ دوسری سہولیتں بھی فراہم کئی گئی ہیں مسٹر یادو نے کہاکہ انڈیکا اور انڈیکوکو کمپنی بازار سے نہیں ہٹا رہی ہیں اور ٹاٹا مو ٹر س ہر سال نئی کا ر پیش کرنے کے منصو بے کے ساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے ۔