نئی دہلی(بھاشا) ٹاٹا موٹر س نے اپنی پریمیم ہیچ بیک کار وسٹا کا نیا ماڈل وسٹا وی ایکس ٹیک آج پیش کیا جس کی دہلی شور وم میں قیمت ۹۹ء۵ لاکھ روپئے ہے۔ کار نیا ماڈل ٹچ اسکرین ملٹی میڈیا سسٹم اور جی پی ایس نگرانی جیسی کئی خوبیوں سے آراستہ ہے ۔ ٹاٹا موٹر س کے سینئر نائب صدر انکش اروڑ ا نے کہا کہ ٹاٹا موٹرس میں ہر نئی گاڑی پیش کرنے کا مقصد گاہکوں کی ضرورتیں سمجھنا اور اس کے مطابق بہتر ٹیکنالوجی فراہم کرانا ہے ۔ کمپنی کی وسٹا وی ایکس ٹیک کار ۱۳۰۰ سی سی انجن کے ساتھ ڈیزل انجن میں دستیاب ہے۔