گڑگاؤں(بھاشا) ٹاٹا موٹرس کا ۲۰۲۰ تک ہر سال کچھ نئے ماڈل پیش کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ وہ ملک کے مقابلہ جاتی کار بازار میں اپنے پورٹ فولیو کو مضبوط بناسکے۔ ٹاٹاموٹرس کے رنجیت یادو نے کہا کہ ہم اس پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ جو گذشتہ سال شروع ہوئی تھی۔ ہر سال کچھ نئی گاڑیاں پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے بین الاقوامی بازاروں میں بھی جائیں گے۔ حالانکہ انھوں نے نئی گاڑیوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔
انھوں نے کہا کہ کمپنی اب تعمیراتی اکائیوں کے معیار میں اصلاح اور گاہکوں کو فروخت کے بعد بہتر خدمات فراہم کرانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ کمپنی نے اپنے نئے ۲ء۱ لیٹر پٹرول انجن کی تشہیر کے لئے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ اس انجن کو بعد میں پیش ہونے والے جیسٹ و بولڈ ماڈل میں لگایا جائے گا۔