نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور غذا اور رسدات کے وزیر رام ولاس پاسوان نے بہار میں ہوئے ٹاپرس گھپلہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وزیر اعلی کو اسکی ذمہ داری لینی چاہئے ۔مسٹر پاسوان نے ٹوئیٹ کرکے کہا بہار میں ہوئے ٹاپرس گھپلہ سے بہار کا سر شرم سے جھک گیا ہے چاروں طرف بہار کی بدنامی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہار میں اہلیت کی کمی نہیں ہے لیکن پچھلے دس سال میں وزیر اعلی نے طلبا کو کتاب کے بدلے شراب کی بوتلیں تھمادی ہیں ۔ وزیر اعلی کو اس کے جوابدہ بنانا چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ بہار مین بارہویں کے امتحان ہوئے ٹاپرز گھپلہ کی ریاستی سرکار نے جانچ کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ بہار اسکول رہنما ؤں کمیٹی کے صدر نے گھپلہ سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے ۔