پٹنہ:بہار کے بدنام زمانہ ٹاپزر گھپلہ کے معاملہ میں بہار اسکول امتحان کمیٹی کے سابق صدر پروفیسر لال کیشور پرساد اور ان کی اہلیہ اور سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر اوشا سنگھ کو آج اترپردیش کے شہر وارانسی سے گرفتار کرلیا گیا۔
پٹنہ نے ایس ایس پی منو مہاراج نے یہاں بتایا ہے کہ اطلاع کی بنیاد پر بورڈ کے سابق صدر لال کیشور پرساد اور انکی اہلیہ کو وارانسی سے پکڑلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد انہیں پٹنہ لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ٹاپرز گھپلہ کے معاملہ میں چھ جون کو پٹنہ کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ کے وشنو رائے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امت کمار عر ف بچہ رائے اور بہار اسکول امتحان کمیٹی کے اس وقت کے سربراہ لال کیشور پرساد سمیت دیگر کے خلاف پولیس رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ مسٹر پرساد نے آٹھ لوگوں کو اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔
وشنو رائے کالج کے پرنسپل بچہ رائے کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں 11 جون کو کرت پور میں گرفتار کیا تھا۔ اس گھپلہ میں دیگر ملزم بہار اسکول امتحان کمیٹی کے سابق سربراہ لاکیشور پرساد اور ان کی اہلیہ سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر اوشا سنگھ کے خلاف عدالت نے ورانٹ گرفتار جاری کیا تھا ۔ ایس آئی ٹی نے مسٹر پرساد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوشاسنگھ کے پردیش فرار ہونے کے امکان کے مدنظر تمام ایئرپورٹس پر لک اوٹ نوٹس جاری کردیا تھا۔