نئی دہلی۔ ورلڈ کپ فاتح کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کل ہونے والے میچ میں ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کو زیادہ ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔کپل نے کہاہمیں پہلے 15 اوور اچھی طرح سے کھیلنے اور پھر وہاں سے اننگز سنوارنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے سلامی بلے بازوں کو جنوبی افریقی گیند بازوں کو اچھی طرح سے کھیلنا ہوگا۔ہندوستان کی 1983 کی عالمی چمپئن ٹیم کے کپتان کپل
نے کہا کہ بلے بازوں کو حالات کے مطابق بلے بازی کرکے آخر تک ٹکے رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہااگر آپ اننگ کے 40 ویں اوور میں سنچری مکمل کرتے ہو تو پھر ٹیم کو منزل تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کو اپنا ذاتی مقصد کی تکمیل کے بعد وکٹ نہیں گنوانا ہوگا۔ بلے باز کو 45 ویں۔