چنئی ۔ہندوستان کی جوشنا چنپپا نے امریکہ کے ورجینیا پرانتمیں ختم ہوئی رچمونڈ اوپن ا سکویش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ریچل گرنہیم کو 11-9 ، 11-7 ،
11-
9 سے شکست دے کر خطاب جیت لیا ۔ یہاں
حاصل کردہ معلومات کے مطابق قومی کوچ سائرس پونچا نے بتایا کہ جوشنا نے دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی ریچل کے خلاف عین مطابق حکمت عملی اپناتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ چنئی کی جوشنا کا نواں ڈبلوایس ورلڈ ٹور خطاب ہے ۔ جوشنا نے اس سے پہلے فروری میں وننی پینگ ونٹر کلب خواتین اوپن جیتا تھا ۔اس طرح رچمونڈ اوپن میں انہوں نے سیشن کا اپنادوسراخطاب جیتا ۔ اس دوران جوشنا نے سیمی فائنل میں کولمبیا کی کیٹالینا پیلیج کو اور سیمی فائنل میں امریکہ کی لتاشا خان کو شکست دی تھی ۔ اس سے قبل جوشنا نے ہندوستان کیلئے کئی خطاب جیتے ہیں۔