موہالی۔ناک آئوٹ مرحلے میں پہلے ہی جگہ بنا چکی کنگز الیون پنجاب آج یہاں دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف محض خانہ پری کے مقابلے میں ایک اور جیت کے ساتھ ٹاپ پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے ارادے سے اترے گی ۔ آئی پی ایل سات کی اب تک سب سے مضبوط ٹیم رہی کنگز الیون پنجاب 13 میں سے 10 مقابلے جیت کر 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر چل رہی ہے ۔ دوسری طرف دہلی کی ٹیم 13 میں سے دو مقابلے جیت کر آخری نمبر پر ہے ۔ پنجاب کی ٹیم نے کل یہاں راجستھان رائلس کو 16 رن سے شکست دے کر ایک بار پھر اپنا دبدبہ دکھایا ۔دوسری طرف کل ہی دہلی کو ممبئی انڈینس کے ہاتھوں 15 رن کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بے حد خراب فارم سے دوچار دہلی کی راہ کل بھی آسان نہیں رہنے والی ہے ، کیونکہ اسے ایسی ٹیم کا سامنا کرنا ہے جو کھیل کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔اس سیشن میں پنجاب کی بلے بازی اس کی جیت کی کلید رہی ہے ۔ نمن ووہرا جیسے نوجوان گھریلو کھلاڑیوں نے
گلین میکسویل ، ڈیوڈ ملر ، وریندر سہواگ اور کپتان جارج بیلی کے ساتھ مل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔بلے بازی یا گیند بازی میں موقع دیئے جانے پر بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں نے بھی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے ۔کل رات ٹیم کی طرف سے لیگ اسپنر ہرویر سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار اوور میں 16 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ نوجوان گیند بازوںاچھر پٹیل ، رشی دھون اور سندیپ شرما نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پنجاب کی ٹیم اب کل کے میچ میں کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ استعمال کرنا چاہے گی ، کیونکہ اس سے اسے اپنی بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع ملے گا ۔
دوسری طرف ، دہلی کی مہم موجودہ سیشن میں مشکلات میں گھرا رہا ۔ ٹیم کے بلے باز متحد ہو کر مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ، جبکہ گیند بازی بالکل بھی متاثر کن نہیں رہی ۔ دہلی کی بلے بازی کپتان کیون پیٹرسن جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور دنیش کارتک پر کافی انحصار ہے ، لیکن مرلی وجے ، منوج تیواری ، روس ٹیلر اور کوٹن ڈی کاک اپنی شہرت کے مطابق مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ گیندبازی میں محمد سمیع نے اب تک مایوس کیا ہے ، جبکہ پارنیل اور جے دیو انادکٹ بھی مؤثر کارکردگی کرنے میں ناکام رہے ۔ لیگ اسپنر عمران طاہر نے حالانکہ کل ممبئی کے خلاف 37 رن پر تین وکٹ گراکر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔پنجاب کی ٹیم ٹاپ پر ہونے کے باوجود کوئی کوتاہی نہیں برتنا چاہے گی ، جبکہ دہلی کی ٹیم شرمسار ہونے سے بچنے کے لئے جیت کے ساتھ الوداعی لینا چاہے گی ۔ وہیںکنگزالیون پنجاب کے کپتان جارج بیلی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی بلے بازی اور شراکت داری بنانے سے خوش ہیں ۔ بیلی نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ آئی پی ایل میچ میں موہالی میں راجستھان رائلزپر 16 رن کی جیت درج کرنے میں کامیاب رہے ۔ بیلی نے میچ کے بعد ایوارڈ تقسیم تقریب میں کہا ہم اپنے بہترین اور خراب کرکٹ کے درمیان چھوٹا فرق لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ہم نے کہا کہ ہمارے پاس کافی بلے باز ہیں جو 20 سے 40 رن کے درمیان رنز بنا سکتے ہیں لیکن خوشگوار چیز یہ رہی کہ آج ہم نے وکٹ نہیں گنوائے اور شراکت بنائی ۔اچھر پٹیل نے تین جبکہ رش دھون اور ہرویر سنگھ نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ بیلی نے کہا ہرویر نے کافی تحمل برتا اور اچھی گیند بازی کی ۔ مجھے لگتا ہے کہ بالاجی اور رشی بھی درمیان کے اوورز میں اچھے تھے ۔پٹیل نے بھی اچھی گیند بازی کی ۔راجستھان رائلز کے کپتان شین واٹسن نے اس شکست کے لئے خود کو ذمہ دار ٹھہرایا کیونکہ انہوں نے اہم موڑ پر اپنا وکٹ گنوا دیا تھا ۔واٹسن نے کہا یہ بہت اچھا وکٹ تھا ۔ میں اپنا وکٹ گنوانے کے لیے میں مجرم ہوں ۔فاکن نے شاندار بلے بازی کی ۔ ہمیں آج کے میچ سے سبق لینا ہوگا۔ممبئی انڈینس کے خلاف ہمارا مقابلہ ناک آئوٹ جیسا ہے ۔شان مارش مین آف دی میچ رہے ، جنہوں نے پنجاب کے لئے سب سے زیادہ 40 رن بنائے ۔ مارش نے کہا نمن ووہرا کے ساتھ بلے بازی کا لطف اٹھایا ۔ گیند باز شاندار تھے ۔ گیند اچھی طرح بلے پر آ رہی تھی ، لیکن جیت کے لئے مکمل کریڈٹ ہمارے گیند بازوں کو جاتا ہے کہ ہم جیت درج کرنے میں کامیاب رہے ۔