کوشامبی:ضلع کے نگر پنچایت عجوا کے تحت ٹانڈہ روڈ پر زیر تعمیر بجلی پاور ہاو¿س ۱۳۱۱کے وی کا تعمیری کام چل رہا ہے اور ۹۰ فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
صرف ٹرانسفارمر لگانا باقی ہے۔ لیکن باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نگر پنچایت بنے اس بجلی پاور ہاو¿س میں پانچ کے وی کا ٹرانسفارمر لگایا جانا ہے۔ جس سے شہر کے باشندوں میں برہمی پائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ کے وی ٹرانسفارمر سے سپلائی ممکن نہیں ہے۔
بلکہ شہر میں دس کے وی کے دو ٹرانسفامر لگائے جائیں کیوں کہ اس سب اسٹیشن سے ٹانڈہ کے دیہی علاقوں کو بھی بجلی سپلائی ہونی ہے۔ پانچ کے وی کے ٹرانسفارمر سے دونوں فیڈروں کو بجلی فراہم کرپانا ممکن نہیں ہے۔ باشندوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگر پنچایت عجوا میں بن رہے سب اسٹیشن کو سراتھو سے براہ راست طور پر جوڑا جائے کیوں کہ سینی سب اسٹیشن خود ۳۳کے وی کا سب اسٹیشن جہاں پر دو ٹرانسفارمر پہلے سے ہی لگے ہیں۔ ایسی حالت میں اس لائن سے ۳۳ کے وی کے دو سب اسٹیشن چل پانا ممکن نہیں ہے۔ شہر کے باشندوں نے اس سلسلے میں چیف انجینئر تقسیم الہ آباد حلقہ بجلی تقسیمی بلاک الہ آباد کو عرضی بھیج کر نگر پنچایت عجوا میں بجلی بندوبست بہتر بنانے اور الگ سے سراتھو پاور ہاو¿س سے بجلی لائن بنواکر بجلی سپلائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔