امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو دھمکیاں دینے والے شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کو دھمکیاں دینے والے رہنما سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے۔
عالمی سطح پر ایک حیرت انگیز پیش رفت ہوئی ہے جس میںامریکی صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات ناممکن نہیں ہے۔
اس کے علاوہ انہو ں نے کہا کہ کم جونگ ان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی اور حالات مناسب ہوئے تو کم جونگ ان سے ملاقات ہو سکتی ہے۔