ورجینیا: امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کے ڈیموکریٹک امیدوار ٹم کین اور ریپبلکن امیدوار مائیک پنس نے نائب صدر کے عہدے کے لئے آج ہونیوالی بحث کے دوران صدر کے عہدے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن پر سخت نکتہ چینی کی۔ ورجینیا کے فارم ولے میں لنگ ووڈ یونیورسٹی میں ڈیڑھ گھنٹے کی بحث کے دوران دونوں امیدواروں نے صدر کے عہدے کے لئے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن پر زبردست حملے کئے .
ورجینیا سے امریکی سینیٹ کے رکن مسٹر کین نے مسٹر ٹرمپ پر گزشتہ سال صدر کے عہدے کے لئے انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کے لوگوں کو آبروریز اور مجرم کہنے پر ان پر تنقید کی. مسٹر کین نے امریکی صدر بارک اوبامہ کی جائے پیدائش کے حوالے سے کئے جانے والے تبصرے کے لئے بھی مسٹر ٹرمپ کی تنقید کی. انڈیانا کے گورنر مسٹر پنس نے مسٹر کین پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم پر تنقید کی. نائب صدر کے عہدے کے لئے ہونیوالی بحث کے دوران مسٹر پنس نے مسز کلنٹن کی بھی تنقید کی۔