لندن:فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے امریکہ کے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں سبقت لے جارہے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت پریشان کر رہی ہے ۔ یہ اتنی توجہ کا مستحق نہیں ہے ۔ اس کی فحش گوئی بڑی ڈراؤنی ہے ۔ مجھ پر اس کے بیانات سن کر کپکپی طاری ہو جاتی ہے ۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی صدرات کے لئے وہ موزوں شخص نہیں ہے ۔لندن میں ایک تقریب کے دوران فرانس کے ریپبلیکن پارٹی کے سربراہ مسٹر سرکوزی نے یہ باتیں کہیں۔انہوں نے مسٹرٹرمپ پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبولیت کے لئے گمراہ کن بیانات خطرناک ہیں اور وہ اسی کا سہارا لے رہے ہیں۔ایسا کرنے والے کو بہتر لیڈر نہیں کہا جا سکتا ہے ۔وہ امریکہ کو غلط سمت میں موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے روکا جانا چاہئے ۔انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ صدارتی امیدوار کے لئے اہل نہیں ہیں۔