نیویارک:میکسیکو کے مالی امور کے وزیر الدے فوسو گاجارڈو نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ جیت جاتے ہیں تو ان کا ملک”شیطان ”سے بات چیت کرنے کو بھی تیار ہے ۔
ولائیل نے کل رات یہاں میکسیکو کے صدراینرک پینا نیٹو سمیت ، چلی اور کولمبیا کے صدور کے ساتھ جب وہ ایک اسٹیج پر موجود تھے اس وقت انہوں نے یہ ردعمل ظاہر کیا۔انہوں نے کہا، ”ہم ایک بہت ہی اہم دو طرفہ سمجھوتہ کا جوکھم برداشت نہیں کر سکتے ۔ اگر ہمیں میکسکو کے لوگوں کی سلامتی کے لئے شیطان سے بھی بات چیت کرنی پڑی تو ہم ایسا بھی کریں گے ”۔