نیویارک: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مسلسل پانچویں دن بھی کئی بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ کے الیکشن مینیجر نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما اور ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو بھی اس تبدیلی کے لئے پرامن حمایت دینی چاہیے ۔ اس سے پہلے کل نیویارک سٹی، سان فرانسسکو ،آکلینڈاور کیلی فورنیا میں بھی لوگ پارک میں جمع ہوکر مظاہرہ کر رہے تھے ۔
ہزاروں مظاہرین نے مسٹر ٹرمپ کے کولمبس سرکل میں واقع ایک گھر سے مظاہرہ شروع کرتے ہوئے 1.6 کلومیٹر دور واقع ان کے ہیڈکوارٹر کی طرف پیدل مارچ کیا اور اس کے بعد مانہٹن کے سینٹرل پارک میں جمع ہوکر امریکی پرچم لہرایا۔
مظاہرے میں شامل سیٹل کے باشندے 31 سالہ ڈینیل ھیمن نے کہاکہ”اس پرچم کا مطلب اظہار رائے کی آزادی، مذہب کی آزادی، قانون کے تحت مساوی تحفظ اور دیگر اقدار جیسے مختلف قسم کے مختلف لوگوں کا احترام، جمع ہونے کی آزادی اور پریس کی آزادی ہے ۔ ہم اس پرچم کو دوبارہ حاصل کرنے اور ان اقدار کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں”۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو ہونے والے انتخابات کے نتائج میں ڈونالڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد سے ہی کئی شہروں میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں اور ہزاروں شہری ‘ٹرمپ ہمارے صدر نہیں ہیں’ کے نعرے لگا کر اور بینر اٹھا کر احتجاج کررہے ہیں۔