واشنگٹن: صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے امیگریشن حکم سے عراق کا نام اس فہرست سے نکال دیا جائے گا جہاں کے شہریوں کی امریکہ آمد پر انہوں نے پابندی لگائی تھئ۔
یہ اطلاع اے پی نے نامعلوم امریکی افسران کے حوالے سے دی ہے ۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے حکم جاری کرکے عراق سمیت چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکی آمد ممنوع کردی تھی تاہم فی الحال وفاقی عدالت نے ان کے حکم پر عمل درآمد روک دی ہے ۔کل چار افسران نے کہا کہ ٹرمپ کا مذکورہ فیصلہ پنٹاگن اور وزارت خارجہ کے دبا¶ کے بعد کیا گیا ہے ۔
انہوں نے وائٹ ہا¶س سے درخواست کی ہے کہ وہ عراق کے داعش (آئی ایس) کے خلاف لڑائی میں کلیدی رول کی وجہ سے فہرست میں اس کی شمولیت پر پھر سے غور کرے ۔ٹرمپ آج ایک نئے حکم پر دستخط کرنے والے ہیں اس کے تحت پرانے حکم میں ایسی تبدیلیاں کی جائیں گی کہ عدالت میں اسے چیلنج نہ کیا جاسکے ۔