کانپور:بدھنو میں سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر میں پیچھے سے آےا تیز رفتار ٹرک ڈمپر میں گھس گیا۔ سڑک حادثہ میں کلینر کی موت اور ڈرائیور اسٹیرنگ کے درمیان میں پھنس کرزندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا تھا ۔ اطلاع کے بعد نصف گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی پولیس نے چار گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد پھنسے ڈرائیور کو باہر نکالا اور علاج کے لئے بھرتی کرایا۔ امیر پور نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک اور گاڑیاں چوبیس گھنٹے دوڑتی رہیں۔ان تیز رفتار گاڑیوں کو دیکھ کر مقامی باشندے سڑک پار کرنے میں ڈرتے ہیں۔ وہیں سڑک کے کنارے بنے ڈھابے کے ملازمین گاڑیوں کو سڑک کے کنارے ہی کھڑا کرواتے ہیں۔ اتوار کی علی الصبح ایک ڈمپر ڈھابے کے کنارے کھڑا تھا۔ پیچھے سے ایک تیز رفتا ر ٹرک آرہا تھا گاڑی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ڈرائیور کو کچھ سمجھ میں نہیں آیا اور وہ ٹرک لے کر سامنے کھڑے ڈمپر میں گھنس گیا۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ ڈمپر کا پچھلا حصہ ٹرک کے انجن والے حصے میں جا گھنسا ٹرک میں سوار کلینر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ڈرائیور اسٹیرنگ و سیٹ کے نیچے دب گیا ہائی وے پر صبح کے وقت سناٹہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے ڈرائیور دبا رہا اور مدد کےلئے چیختا رہا ۔اور شور سن کر راہ گیر اور مقامی لوگ رک گئے حادثہ کو سمجھتے ہوئے مقامی لوگوں نے اطالع پولس کو دی اطلاع ملنے کے بعد بھی کئی گھنٹے تک تھانہ پولیس نہیں پہنچی ٹرک میں پھنسے ڈرائیور کو دیکھ کر دیہی باشندوں کو غصہ آگیا ۔انہوںنے گاوں پردھان کی مدد سے بدھنو پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع پر پہنچے ایس او رام لا ل پانڈے نے حادثہ دیکھ کر مدد کےلئے کرین بلوائی اور راحت کام شروع کر دیا۔ چار گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد اسٹیرنگ میںپھنسے ڈرائیور کو باہر نکالاپولیس نے کلینر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجتے ہوئے ڈرائیورکو اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں کچھ دیر بعد اس کی موت ہو گئی ۔