بھبھوا : بہار میں ضلع کیمورکے موھنیا تھانہ علاقہ تحت قومی شاہراہ نمبر دو پر کل دیر رات بس اور ڈمپر کے تصادم میں سات مسافروں ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ کل رات قریب گیارہ ۔ بارہ بجے رات میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں بس پر سوار سات مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 34 دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو موھنیا صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں نو مسافروں کی حالت نازک ہے ۔ شدید زخمیوں کو وارانسی بھیجا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بس گیا سے وارانسی جا رہا تھا۔ مرنے والوں کی شناخت چھوٹے کرمی، گوپال پرساد اور ان کی بیوی، کرانتی ورما، پننو جربٹ، بجر بہادربلی [؟] اور ان کے بیٹے کے طور پر ہوئی ہے ۔ لاش کو پوسٹرماٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔