کانپور (نامہ نگار)بہار سے تقریبا ً۴۹لاکھ روپئے کی سپاری کو غائب کرکے اورایجنٹ کو اغواکر نے والے دوٹرک ڈرائیورکو پولیس نے گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے سپاری ایجنٹ کو اغواکرکے وصول کی گئی رقم سمیت فروخت کی گئی سپاری کی رقم کوبرآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کی نشان دیہی پر ایک ٹرک سپاری ومکاکے دوٹرک اورایک اسکارپیوکار برآمد کی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق گزشتہ چھ نومبر کو بہار کی نیویادو انڈیا ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ۴۹لاکھ روپئے کی سپاری سے بھرے ہوئے دوٹرک کانپور لائے جارہے تھے ٹرک میں سپاری ایجنٹ رشی بھی بیٹھاہواتھا۔ راستے میں ٹرک ڈرائیوروں کی نیت بدل گئی اورانھوں نے سپاری ایجنٹ رشی کو اغواکرلیا ۔ ملزمین نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے سبھاش پانڈے کو فون کیا اورٹرک میں بھرے ہوئے سامان اورایجنٹ کو رہا کرانے کیلئے رقم کا مطالبہ کیا۔سبھاش پانڈے نے ملزمین کو تین لاکھ روپئے دے دی۔ رقم ملنے کے بعد ڈرائیوروں نے ایجنٹ کو چھوڑ دیا لیکن سپاری سے بھرے ہوئے ٹرک کو واپس کرنے کیلئے مزید ۲۰؍لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ ٹرانسپورٹ مالک سبھاش نے اس معاملے کی شکایت ایس ایس پی سے کی
۔اورریل بازار تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا۔ ایس ایس پی نے واقعہ کے انکشاف کیلئے ریل بازارایس ایس او کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل ۔ ٹیم نے ٹرانسپورٹ مالک کے ساتھ مل کر پیراسوٹ تراہے سے دونوں ٹرک ڈرائیورو ںکو گرفتارکرلیا ۔ واردات کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمین نے چکری بھاونگرکا باشندہ انل سنگھ اوربراکا باشندہ وشوناتھ ورما شامل تھے ۔ دونوں ٹرک مالکان ہے اورخود ہی ٹرک چلاتے ہیں۔ چھ نومبر کو ملزمین بہار سے سامان لے کر کانپور آرہے تھے لاکھوں کا سامان دیکھ کر دونوں کی نیت بدل گئی اورسازش کے تحت دونوں نے سامان سمیت ایجنٹ کو اغوا کرلیا۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزمین نے بتایاکہ انھوں نے ا یک ٹرک سپاری فروخت کردی۔واردات کا انکشاف کرنے کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک نے پولیس ٹیم کو ۲۱؍ ہزاراورایس ایس پی نے پانچ ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا۔