کانپور (نامہ نگار)کانپور دیہات کے سکندر اتھانہ علاقہ میں ٹرک وکار کے تصادم میں ایک ہی کنبہ کے ۹؍افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا اور ڈرائیور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوریا کے اکوراپورا گاؤں کا باشندہ جسونت سنگھ اپنے کنبہ کے ساتھ کار سے شادی کی شرکت میں تقریب کے بعد گھر واپس آرہے تھے اسی دوران سکندرا شاہرا پر سوریہ ہوٹل کے سامنے سے آرہے ٹرک نے ان کی کار میں ٹکر ماردی۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر گاؤں کے لوگوں کی مدد سے کار میں پھنسے ہوئے ۹؍افراد کا باہر نکالا اور اسپتال میں داخل کرایاجبکہ حادثہ میں ڈرائیور رتن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔