لکھنؤ۔(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور نے زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔بتایا جاتا ہے کہ اس نے گھریلوتنازعہ کے سبب خودکشی کی۔ بنتھرا کے کٹی بغیہ گاؤں کے رہنے والے کسان پورن راوت کا ۲۲سالہ لڑکا بندا ٹرکر ڈرائیور تھا۔ اتوارکو دیر رات بندا اپنے گھر گیا جہاں کسی بات پر اس کی ماں اور باپ سے بحث ہوگئی اور ناراض ہوکر وہ اپنے کمرے میں چلاگیا۔کمرے میں اس نے کوئی زہریلی چیز کھالی جس سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ کنبے والوں نے ٹراما سینٹر میں علاج کیلئے بھرتی کرایا ۔ جہاں اس کی موت ہوگئی۔