لکھنو¿:تال کٹورہ علاقے میں ٹرک کے پیچھے بندھی رسی کو کھول رہے ڈرائیور کو تیز رفتار ڈی سی ایم نے ٹکر ماردی ۔ ڈی سی ایم کی ٹکر سے ڈارئیور دور جاگرا اور بری طرح زخمی ہوگیا ۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی ۔اطلاع پولیس کودی گئی ۔موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی ٹرک ڈرائیور کو نجی اسپتال میں بھرتی کرایاجہاں اسے ٹراماسینٹر منتقل کردیاگیا ۔ موصول اطلاع کے مطابق بہرائچ کے رہنے والے ہنومان تیواری ٹرک میں چونی لادھ کر لکھنو¿ آیاتھا ۔بدھ کو ہنومان نے ٹرک کو عالم نگر ریلوے کراسنگ کے پاس سڑک کے کناے کھڑی کرکے پیچھے بندھی رسی کھولنے کے لئے گیاتھاتبھی تیز رفتار ڈی سی ایم یوپی ۳۰ ٹی ۹۳۹۳ نے ہنومان کو زور دار ٹکر ماردی ۔ڈی سی ایم کی زد میں آنے سے ہنومان دور جاگر ا۔ اور بری طرح زخمی ہوگیا ۔ آس پاس کے لوگوں نے اسے کسی طرح نجی اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروںنے ٹراماسینٹر منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ہنومان کے پاس برآمد فون کی مدد سے حادثے کی اطلاع اس کے کنبہ والوں کو دے دی گئی ہے ۔