اٹاوہ(نامہ نگار)ویدپوراتھانہ علاقہ کے تحت گائوں نگلابابا میں سڑٖک کے کنارے کھڑے ہوئے ایک شخص کو بے قابو ڈی سی ایم نے کچل دیا۔جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گائوں نگلا باباکے باشندے ہری رام کے بیٹے رامناتھ نے تھانہ میں دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ اس کا چھوٹابھائی سریش گائوں کے قریب آم کے درخت کے نیچے کھڑاہواتھااسی دوران تیزرفتارڈی سی ایم کے ڈرائیور نے اسے کچل دیا۔جس کے سبب اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔