کانپور(نامہ نگار)ٹرک کوبریک کرتے ہوئے میدان میں سونے والے ملازمین کے اوپر ٹرک کے چڑھنے سے اس کی موت ہوگئی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ کلیان پور کے پہراواپور کا باشندہ رام بابو کا بیٹا دھرم پال بٹھورواقع گولی مصالحہ کی فیکٹری میںملازمت کرتاتھا دوشنبہ کی صبح مصالحہ سے بھرے ہوئے ٹرک کو خالی کرنے کے بعد دھرم پال قریب کے میدان میں سوگیا۔
ڈرائیورکے ذریعہ بیک کرتے ہوئے ٹرک دھرم پال کے اوپر سے چلاگیا۔جس کی وجہ سے دھرم پال کی موقع پر ہی موت ہوگئی ملازم کی موت کی خبر ملنے کے بعد فیکٹری میں ہنگامہ ہوگیا۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اورحادثہ کی خبر متوفی کے اہل خانہ
کودی۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جب کہ متوفی کے گھر والوں نے فیکٹری کے مالک سے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔