کانپور(نامہ نگار)روڈ ویز بس کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار ماں بیٹی شدید طور سے زخمی ہوگئیں۔
جبکہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے بیٹی کو کچل دیا جس کی وجہ سے بیٹی کی موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ جبکہ شدید طور سے زخمی ماں کو اسپتال میں داخل کرادیا۔ موصولہ خبر کے مطابق کلیا ن پور تھانہ علاقے کے راوت پور گاؤں کے باشندے انل تیواری پرائیویٹ ملازم ہیں۔ جعرات کو ان کی بیٹی اپنی ماں کے ساتھ اسکوٹی سے تقریب میں شامل ہونے کیلئے جارہی تھیں ۔ اسی دوران کوئلہ نگر شاہراہ کے قریب روڈ ویز بس نے اس کی اسکوٹی میں ٹکر ماردی۔ ٹکر لگنے کے بعد ماں بیٹی سڑک پر گر گئیں۔
لیکن مخالف سمت سے آرہے ٹرک نے بیٹی سونالیکا کو کچل دیااور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ماں شدید طور سے زخمی ہوگئی ۔مقامی لوگوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور سونالیکا کی ماں کوہیلٹ اسپتال میںداخل کرادیاگیا۔