کانپور (نامہ نگار)کل دیر رات گووند نگر تھانہ علاقہ میں مخالفت سمت سے آرہی ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردیا۔ جس کے سبب موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بس ڈرائیور کو پکڑ نے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا موصولہ خبر کے مطابق گووند نگر کے بھجینی علاقہ کے باشندہ رام گوپال پال کا بیٹا سنجیوپال (۲۵)پرائیویٹ ملازم تھا۔ سنیچر کی رات وہ موٹر سائیکل سے گھر واپس آرہاتھا اسی دوران مخالف سمت سے آرہے ٹرک نے موٹرسائکل میں ٹکر ماردی۔ ٹکر لگنے کے بعد سنجیو شدید طور سے زخمی ہوگیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ کو دیکھ کر مقامی لوگ جب نوجوان کے پاس پہنچے اور ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش تو ڈرائیور ٹرک کو لیکر فرار ہوگیا۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے متوفی کی شناخت کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔