لکھنؤ(نامہ نگار)ٹریفک پولیس نے آنگن باڑی ملازماؤں کے ذریعے اپنے مطالبا ت کے سلسلے میں اسمبلی کے سامنے میںدھرنا و مظاہرہ اور پہلاشیسن بدھ سے شروع ہونے کے پیش نظر ٹریفک نظام میں تبدیلی کی ہے ۔
اسمبلی پر دھرنا ومظاہرہ کے وقت اسمبلی روڈپر رائل ہوٹل اور حضرت گنج کے درمیان گاڑیوں کی آمد ورفت مکمل طورپر بند رہے گی ۔ کانپور روڈسے چارباغ ہوکر اسمبلی کے جانب آنے والی بڑی تجارتی گاڑیوں کو کے کے سی تراہا سے لوکو چوراہاہوکر اپنے منزل کیلئے جاسکیںگے ۔ چارباغ اسٹیشن سے اسمبلی کی جانب آنے والی چھوٹی گاڑیوںکو حسین گنج چوراہاسے بائیںمڑکو قیصر باغ ،صدر جاسکیں گی ۔ فیض آباد روڈ سے نشاط گنج ہوکر اسمبلی کی جانب جانے والی بڑی تجارتی گاڑیوں کو سنکلپ واٹیکا سے بائیں بیکنٹھ دھام،پی این ٹی ،گاندھی سیتو ،گولف کلب ،بندریاباغ ،لال بت
ی ،اووربریج ،کٹائی پل ہوکر جانے کے لئے ڈائورڈ کیا جائے گا۔
نشاط گنج ٹی این ٹی ہوکراسمبلی کی جانب آنے والی چھوٹی گاڑیوں کوسکندر باغ سے سہاراگنج ،شاہ نجف ہوکر جانے دیاجائے گا۔
چریاجھیل ،شاہ نجف تراہا ہوکر اسمبلی کے جانب آنے والی چھوٹی گاڑیوںکو سکندرباغ سے پی این ٹی ہو کر جانے دیا جائے گا۔ وی آئی پی روڈ اورسلطانپور روڈ سے آنے والی گاڑیاں کٹائی پل ،لال بتی ،بندریاباغ سے ڈی ایس اوہوکرحضرت گنج کے جانب نہیںجاسکیں گی ۔بلکہ ان گاڑیوں کو گولف کلب ،گاندھی سیتو ہوکر جانے دیاجائے گا ۔