بھوپال: مدھیہ پردیش میں بھوپال کے کھنڈوا ریلوے ٹریک پر ہردا کے نزدیک ہونے والے ایک ٹرین حادثہ میں راحت اور بچا¶کاری کے مقصد سے غوطہ خوروں اور دیگر بچا¶ کاروں کو فوراً جائے واقعہ کے لئے روانہ کردیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری انٹونی ڈیسوزا رات سے ہی ہردا کی ضلع انتظامیہ کے رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس صورتحال سے نپٹنے کے سلسلے میں انتظامیہ کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دیر رات اس حادثہ میں زخمیوں کو بچانے کے لئے 91 رکنی بچا¶ ٹیم کو ہردا روانہ کیا گیا جن میں غوطہ خور بھی شامل ہیں۔ دریں اثناءمحکمہ ریل ک ے ذرائع کے مطابق حادثہ کی وجہ سے بھوپال ، اٹارسی اور دیگر اسٹیشنوں پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ محکمہ ریل کا عملہ بھی راحت اور بچا¶کاری میں مصروف ہے ۔