لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔علی گنج علاقہ میں ٹرین کی زد میں آجانے سے ایک موچی کی کٹ کر موت ہو گئی۔ وہاں پر موجود کی مین نے اس حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ جمعہ کو محب اللہ پور ریلوے کراسنگ کے پاس ایک شخص کی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی۔ موقع پر موجود کی مین نے اس حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ اتنی ہی دیر میں وہاں پہنچے سیارام نے لاش کی شناخت اپنے تاؤ ۶۵ سالہ گلے ریداس کے طور پر کی۔ سیارام نے بتایا کہ اس کا تاؤ رفع حاجت کیلئے نکلا تھا۔ اس نے بتایا کہ پیشہ سے وہ جوتے چپل پالش کرنے کا کام کرتا تھا۔