کانپور: ایک درد ناک حادثے میں تھانہ گوند نگر میں کل صبح دو لڑکے جو آپس میں دوست تھے ۔ا ن کی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی۔ موصول اطلاع کے مطابق ایف ایف ۶۱۵گجینی کے رہنے والے رام کرشن نے بتایا کہ ان کا ۱۴ سالا بیٹا سومل تیواری ہائی اسکول کا طالب علم تھااور اپنے دوست وکاس سنگھ کے ساتھ جا رہا تھا انہوں نے بتایاکہ گجینی میں جھانسی ریلوے لائن پارکرتے وقت انہوں نے آتی ہوئی ٹرین پر دھیان بھی دیا اور اس کی زد میں آکر موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی ۔ حادثے کے بعد وہاں سیکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کنبہ والوں کو اطلاع دی ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔