لکھنو:بازار کھالا علاقہ میں ٹرین سے اتر کر لائن پار کر رہا نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اس کی موقع پر ہی درد ناک موت ہو گئی۔ پولیس نے متوفی کے پاس سے ملے موبائل فون کی مدد سے اس کی شناخت کرتے ہوئے اطلاع کنبہ والوں کودی۔ بازار کھالہ کے مالویہ نگر باشندہ ۳۸ سالہ سنتوش کسی پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔ سنتوش جمعرات کو کسی کام سے کہیں گیا تھا جہاں سے ٹرین سے واپس لوٹ رہا تھا۔ عیش باغ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اترکر وہ ریلوے لائن پار کر رہا تھا تبھی دوسری جانب سے آرہی ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اس کی کٹ کر درد ناک موت ہو گئی۔ اسٹیشن پر موجود لوگوں نے اس حادثہ کی اطلاع جی آر پی پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے متوفی کے پاس سے ملے فون کی مدد کے ذریعہ اس کی شناخت کی اور اس کی اطلاع کنبہ والوں کو دی۔