اٹاوہ: اترپردیش میں اٹاوہ کے رام نگر ریلوے کراسنگ کے پاس ٹرین سے گر کر ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح رام نگر کراسنگ کے قریب ایک نوجوان کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔ جس پر گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ نوجوان کی شناخت کی کوشش کی گئی لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔
نوجوان کی عمر قریب 26 سال ہے ۔ پولیس کا خیال ہے کہ وہ ٹرین سے گرا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس کی موت کی صحیح وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ پولیس چھان بین کر رہی ہے ۔