کانپور:پنکی تھانہ حلقہ میں بغیر چوکی دار کے ریلوے کراسنگ پار کرنے کے دوران سامنے سے آئی ٹرین کی زد میں آنے سے ضعیف شخص کی موت ہو گئی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پنکی کے سرائے نیتا باشندہ اندر بہادر پنکی بجلی محکمہ سے سبکدوش ہوا تھا۔ وہ اپنے بیٹے ارون اور بہو کے ساتھ رہتے تھے۔ ارون نے بتایاکہ یومیہ کی طرح اندر بہادر پڑوسی دوست تھے جے پال اور راجہ رام کے ساتھ صبح کی سیر کے لئے نکلے تھے ۔ گھاٹیا تراہے پر نکلنے کے بعد وہ واپس پنکی ریلوے کراسنگ پا رکر رہے تھے۔ ریلوے کراسنگ پارکرنے کے دوران سامنے سے آئی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ان کی موت ہو گئی ۔ ایس او آشیش کمار مشرا نے بتایاکہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ کراسنگ پار کرنے دوران یہ حادثہ ہوا۔