مظفر پور: بہار میں ایسٹ سنٹرل ریلوے کے مظفر پور۔ حاجی پور ریلوے ڈویژن پر آج صبح ٹرین سے کٹ کر ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی موت ہوگئی۔ریلوے پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کُڑنی اور ترکی اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین کی زد میں آنے سے ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ کے وقت یہ دونوں ریلوے لائن پار کر رہے تھے ۔ ہلاک شدگان کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی، جن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے