امروہہ۔ (یو این آئی)۔اترپردیش کے امروہہ ضلع میں آج ایک تیز رفتار ٹرین سے کٹ کر چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق اس ضلع کے کوتوالی دیہات کے تحت ایک ریلوے لائن پر لائن پار کرتے ہوئے چار افراد مرادآباد ۔ دہلی انٹر سٹی ایکسپریس جاتی ہوئی ایک ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں راجکمار، ترلوک اور ست ویر نامی تین شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی شخص کی دوران علاج اسپتال میں موت ہو گئی۔