مظفرنگر،۔ (یوا ین آئی) مظفرنگر کے سول لائن علاقے میں آج صبح ٹرین کی زد میں آنے سے ایک کانوڑیا ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سول لائن علاقے میں سہارنپور۔ دہلی ریل لائن پر بامن ہیڑی اسٹیشن کے نزدیک ایک کانوڑیا بیت الخلاکیلئے جارہا تھا کہ اسی وقت دہلی جانے والی گولڈن ٹمپل ایکسپریس کی زد میں آگیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت میرٹھ کے تارا چند جاٹو (۴۸) کے طور پر ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ میرٹھ سے اس کے رشتہ دار یہاں پہنچ گئے ہیں اور وہ افسران سے بغیر پوسٹ مارٹم کرائے لاش کو میرٹھ جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ابھی تک
مظفر نگر اور قرب وجوار کے علاقوں میں حادثات میں نو (۹) کانوڑیوں کی موت ہوچکی ہے۔