آگرہ۔(یو این آئی)تاج شہر کے برہاں ٹریک کے نزدیک آج تیز رفتار راجدھانی ایکسپریس نے ماں ۔بیٹی کو کچل دیا۔یہ دونوں ریلوے لائن کو پار کر رہی تھیں کہ اسی درمیان راجدھانی ایکسپریس وہاں سے گزری اور یہ دونوں اس کی زد میں آگئیں۔پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جا سکی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔