لکھنؤ۔(نامہ نگار)سدبھاؤنا ایکسپریس میں سوار ہونے کے دوران ایک شخص کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہوگئی ۔ جی آر پی نے لاش کا پنچ نامہ کرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق بلیا ضلع کا باشندہ ویریندر ٹھاکر بلیا جانے کیلئے سد بھاؤنا ایکسپریس سے سفر کررہا تھا۔ دلاور نگر اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی موت ہوگئی۔اسٹیشن ماسٹر نے مسافر کی موت کی اطلاع جی آر پی کو دی۔