لکھنؤ: راجدھانی میں دلکشا اور صدر کے درمیان جنوبی ریلوے لائن پر ایک معمر شخص کی موت ٹرین کی زد میں آنے کے سبب ہوگئی۔ جی آر پی نے لاش کا پنچ نامہ بھرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق لکھنؤ صدر علاقہ کا باشندہ بابو لال جمعہ کو دلکشا اور صدر ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آگیا ۔ جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع جی آر پی تھانہ کو دے دی گئی ۔ جی آر پی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔