کانپورشہر(نامہ نگار)سینٹرل اسٹیشن پر اس وقت افراتفریح کا ماحول ہوگیا جب پلیٹ فارم پر نوجوان کی ٹرین کی زد میںآکر موت ہوگئی موقع پر پہنچ کر جی آرپی نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔اورمتوفی کی شناخت کرانے کی کوشش کی۔موصولہ خبر کے مطابق سینٹرل اسٹیشن پر ممبئی سے گورکھپورجانے والی ٹرین جیسے ہی پلیٹ فارمر پرپہنچی پانی لینے کیلئے مسافر پلیٹ فارم پر اترگئے اسی دوران ٹرین روانہ ہوگئی۔ٹرین کی رفتار پکڑنے پر ایک نوجوان نے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اس کا پیرپھسل گیا اوروہ ٹرین کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے نوجوان کا جسم دوحصوںمیں منقسم ہوگیا۔جی آرپی انسپکٹرپانڈے نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں
ہوسکی ہے۔