کانپور(نامہ نگار)جمعرات کی شب ڈیوٹی سے کام ختم کرکے گھر جاتے ہوئے نوجوان سنگیواریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے لائن پارکرتے ہوئے ٹرین کی زد میںآگیا۔نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد حادثہ کی اطلاع متوفی کے اہل خانہ کودی۔خبر کے مطابق پٹیل نگر کے باشندے رمیش سنگھ نے بتایاکہ ان کا چھوٹابھائی جیتیندرپٹرول پمپ میںملازمت کرتاہے جمعرات کی رات جیتیندرپٹرول پمپ سے کام ختم کرنے کے بعد سائیکل سے گھر واپس آرہاتھا چکری کے سنگواپھاٹک کوپارکرتے ہوئے اچانک وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔جہاں موقع پرہی اس کی موت ہوگئی۔