لکھنؤ(نامہ نگار)موبائل فون پر بات کرتے ہوئے ریلوے لائن پارکرنا ایک چائے دکاندارکو مہنگا پڑا۔ فون پر بات کرتے ہوئے دکاندار جیسے ہی ریلوے لائن پار کرنے لگاکہ اچانک ٹرین آگئی جس کی وجہ سے وہ کھمبے سے ٹکرا گیا اور اس کی موت ہو گئی۔گونڈہ ضلع کے کرنیل گنج کا سنتوش مشرا اپنی بیوی اوشا اور ایک بیٹی نینسی کے ساتھ پارا کے رام وہار کالونی میں رہتا تھا۔سنتوش چار باغ چھوٹی لائن کے نزدیک چائے فروخت ک
ر کے اپنے کنبہ کی پرورش کرتا تھا بتایاجاتا ہے کہ جمعرات کی صبح تقریباً ۱۰بجے وہ کام پر روانہ ہوا اس درمیان جلالپور کراسنگ بند تھی وہ موبائل فون پر بات کر رہا تھا فون پر بات کرتے ہوئے سنتوش بند کیریئر سے جھک کر نکلا اور ریلوے لائن پار کرنے لگا۔ اسی دوران اچانک ٹرین آگئی اور سنتوش فون پر بات کرنے میں مست تھا۔ ٹرین کا جھونکا لگتے ہی سنتوش کھمبے سے ٹکرا گیا اس حادثہ میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ مقامی لوگوں نے زخمی سنتوش کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔